خواتین کیخلاف تشدد سماجی کمزوری کی علامت ملک گیر جدوجہد کی ضرورت ہے: سلمان صوفی
لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے خلاف تشدد سماجی کمزوری کی علامت اور قومی ایشو ہے جس کے لئے ملک گیر جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارسلمان صوفی نے سندھ،بلوچستان اور خیبرپی کے کے وومن کمیشنز کی چیئرپرسنزودیگر سے حکام سے ملاقات میںکیا۔ انہوںنے اس موقع پر خیبرپی کے،سندھ اور بلوچستان کو صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کے لئے تعاون کی پیش کش بھی کر دی۔