قاضی ظہیر احمد جائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت قاضی ظہیر احمد کو جائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن لگادیاہے جبکہ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن محمد فاروق کو جائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت لگادیاہے اور اس سلسلے میں جمعرات کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔