بجلی کی بچت کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA)نے بجلی کی بچت کے لیئے گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی لاہورمیں نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاکورین کمپنی ایسکوم (ESSCOM) کے تعاون سے یونیورسٹی میں انرجی پریزرویشن اینڈ سیفٹی آلات نصب کرے گی،اس حوالے سے کورین کمپنی کے چیئرمین لی جینگ اورPEECAکے افسران نے جی سی یو کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، صبور احمد خان، یاسر گیلانی اور شاہد ابرو سے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔