پولٹری انڈسٹری کل استعمال ہونیوالے گوشت کا40 فیصد مہیا کر رہی ہے:ارشد حنیف
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن زون کے چیئرمین ارشد حنیف نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری کل استعمال ہونے والے گوشت کا40 فیصد مہیا کر رہی ہے اور تقریبا18لاکھ لوگوں کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے اور سرمایہ کاری 700ارب سے زائد ہو چکی ہے۔ڈاکٹر ارشد حنیف چودھری اور ڈائریکٹرپولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ مرغیوں کو کسی قسم کے ہارمونز دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کی بڑھوتری حکومت کی کوششوں اور پولٹری فارمنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت ہوئی ہے پاکستان میں سالانہ ایک آدمی صرف 8 کلو گرام مرغی کا گوشت کھاتا ہے جو کہ بہت کم ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے کم از کم 40 کلو فی کس سالانہ مرغی کا گوشت کھانا چاہیے۔