بجلی کے بلوں کے اجرا سے واپڈا کا نہیں لیسکو کا تعلق ہے: واپڈا ترجمان
لاہور (پ ر) واپڈا ترجمان نے ’’واپڈا حکام کی پھرتیاں، بیوہ کو10ہزار روپے کا بل بھیج دیا، خاتون سراپا احتجاج‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے۔ بلوں کے اجراء سمیت بجلی کے دیگر معاملات واپڈا کے دائرہ اختیار میں نہیں ہیں اور نہ ہی خبر میں رپورٹ کئے گئے معاملے کا واپڈا سے کوئی تعلق ہے بلکہ یہ معاملہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے دائرہ کار میں آتا ہے، جو کہ ایک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے۔