۔ہمارادامن صاف ہے حکومت نے کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی :شہباز شریف
لندن (عارف چودھری) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہمارا دامن صاف ہے‘ ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں۔ بین الاقوامی قومی اداروں نے ملک میں شفافیت پر تصدیق کی مہر ثبت کی۔ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ لندن میں مسلم لیگ برطانیہ کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچائے گئے اربوں روپے عوام کی بنیادی سہولتوں پر صرف کیے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا۔ مکمل منصوبوں اور فلاحی کاموں سے بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار منصوبے مکمل کرکے نئے رحجان کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔