ڈپٹی چیئرمین سینیٹ وقفہ سوالات کے دوران اردو میں کارروائی چلاتے رہے
اسلام آباد (قاضی بلال) ایوان بالا کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات کے دوران صدارت کی اور اردو میں ساری کارروائی کو چلاتے رہے ایک موقع پر کہاکہ چوہدری تنویر کا سوال ہے وہ خود بھی نہیں ہیں اور ان کا جواب میں نہیں دیا گیا اس کی وضاحت کون کرے گا۔زاہد حامدنے کہاکہ چوہدری تنویر کا سوال وزارت خزانہ سے متعلقہ ہے وہی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔وزیر داخلہ ومنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سینیٹ میں منصوبے پرکمیشن بنانے الزامات لگانے پر اپوزیشن اراکین کو سخت جواب دیتے ہوئے ’’ بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنا‘‘ کا محاورہ جڑ دیا۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران احسن اقبال سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے وضاحت کر رہے تھے کہ یہ منصوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں بنائے جاتے کہ اپوزیشن بینچوں سے کمیشن کے لئے بنانے کا الزام لگ گیا۔سینٹ میں نماز مغرب وقفہ کے دوران ہال میںموجود ایک سارجنٹ کو نیند جاگنے پر چیئرمین سینٹ نے کہاکہ یہ اکثر سوتے رہے ہیں جس پر ایوان میں قہقہہ لگا ۔