ایف بی آر گریڈ 19 کے دو افسروں کا کارکردگی الاؤنس بحال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے 2 افسروں کی ریٹائرمنٹ اور 2 افسروں کا کارکردگی الاؤنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گریڈ 17 کے افسر مراتب علی 27 دسمبر اور گریڈ 16 کے افسر منیر حسین شاہ 30 اپریل 2018ء کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ گریڈ 19 کے افسر مہرین نسیم اور گریڈ 19 کی افسر سیدہ نورین زہرہ کا کارکردگی الاؤنس بحال کر دیا گیا۔