بھارت نے اجے بساریہ کو پاکستان میں اپنا ہائی کمشنر نامزد کر دیا
نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے ایک تجربہ کار سفارتی افسر اجے بساریہ کو پاکستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ وہ سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی جگہ فرائض سنبھالیں گے جنہیں گزشتہ ماہ چین میں بھارت کا سفیر مقرر کر دیا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اجے بساریہ بھارتی فارن سروس کے 1887 کے بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت پولینڈ میں بھارت کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔