عمران خان کوٹ ادو میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کوٹ ادو(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج3بجے دن میونسپل اسٹیڈیم کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ شہر بھر کو پینا فلیکس سے سجا دیا گیا اور سٹیج سمیت ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا،جلسہ میں ٹریفک پولیس سمیت سیکیورٹی کیلئے پولیس کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں،دوسری طرف جلسہ میں شرکت کرنے والوںکی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے5مقامات پر پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں ،نور شاہ روڈ سے آنے والے شرکاء کیلئے پرانی سبزی منڈی اور مویشی منڈی،لیہ روڈ سے شرکاء کیلئے ریلوے اسٹیشن گرائونڈ جبکہ ملتان سائیڈ سے آنے والے شرکاء کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول ،عید گاہ اورجنوبی ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے کی اراضی میں پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے۔