30 ہزار ٹیوب ویلوں کو سولر نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں 30ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ٹیوب ویلز کی منتقلی سے 900میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی ۔جمعرات کو اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں 30ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ٹیوب ویلز کی منتقلی سے 900میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی جبکہ حکومت کو سبسڈی کی مد میں 23ارب روپے کی بچت ہوگی ۔