دنیا بھر میں 325ملین افر اد ہیپاٹائٹس کی کسی ایک قسم میں مبتلاہیں
نیویارک/اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز+ وقائع نگار) دنیا بھر میں 325ملین افراد ہیپاٹائٹس کی کسی ایک قسم میں مبتلا ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق یرقان یاہیپاٹائٹس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں تین ملین مریض یپیاٹائٹس سی کی ادویات تک رسائی حاصل کر پائے ہیں۔اس دوران یپیاٹائٹس بی سے متاثرہ اٹھائیس لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔دنیا بھر میں تقریبا 325 ملین افراد یپیاٹائٹس کی چھ میں سے کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔