ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 5000 پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی ، نیا ریکارڈ ہے:رپورٹ
لندن (بی بی سی) ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈز سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔عمومی طور پر بٹ کوائن کی قدر کا ڈالر سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بدھ کی شام ایک بٹ کوائن کی قدر تقریباً 5015 پاؤنڈز تک پہنچ گئی تھی۔