پنجاب حکومت کی 56کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے، حفاظتی اقدامات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی 56کمپنیوں کا ریکارڈ آتشزدگی سے محفوظ بنانے اور دیگر حفاظتی اقدامات کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ پنجاب حکومت کا ماضی منصوبوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تسلی بخش نہیں۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ کمپنیوں کاریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ریکارڈ کو نیب یا آڈیٹر جنرل کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔