مشال قتل کیس‘ مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، تعداد47 ہو گئی
ہری پور(صبا ح نیوز) طالب علم مشال خان قتل کیس میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے، گواہوں کی تعداد47 ہو گئی، تفتیشی افسر کا بیان آخری مراحل میں قلمبند کیا جائے گا، سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کے روز سنٹرل جیل ہری پور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ٹرائل کورٹ میں مشال خان قتل کیس کی بارھویں سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فضل سبحان خان نے کی، سماعت کے دوران عدالت میں مزید تین گواہوں نے بیان ریکارڈ کروادیا ہے گواہوں میں مردان کے ڈی ایس پی ایس ایچ او سلیم خان شامل ہیں جبکہ اس کیس کے تفتیشی افسر کا بیان کیس کے آخری مراحل میںقلمبندکیا جائے گا ، عدالت نے کیس کی اگلی سماعت8 نومبر تک ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،سماعت کے دوران گرفتار ستاون ملزمان کے وکلاء کی ایک بڑی تعداد عدالت میںموجود تھی جبکہ مشال خان قتل کیس میں ان کے والداقبال خان ان کے ہمراہ تین سرکاری پراسیکیوٹر اور سپیشل پراسیکویٹر سربراہ سردار عبدالروف ایڈوکیٹ بھی موجود تھے جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ اس کیس میں دیگر دس گواہوں کے بیانات سرکاری ٹیم نے موخر کرر کھے ہیں جن کو کیس کے آخری مراحل میں بیانات قلمبند کرنے کے لیے بلایا جائے گا ن گواہوں میں یونیورسٹی ملازمین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔