کرنٹ پلس اکائونٹ انفرادی وکاروباری ضروریات پوری کرتا ہے:بینک الحبیب
کراچی(کامرس ڈیسک) بینک الحبیب کرنٹ پلس اکائونٹ ایک کرنٹ اکائونٹ ہے جس کا مقصد صارفین کی انفرادی اورکاروباری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ اکائونٹ بغیر کسی کم سے کم بیلنس کی شرط کے اپنے صارفین کو مفت سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں ملک بھر میں بینک الحبیب کی کسی بھی برانچ پر چیک بک‘ پے آرڈرز‘ اے ٹی ایم کارڈ‘ انٹرنیٹ بینکنگ‘ آن لائن بینکنگ اور 25000 روپے سے زائد کے ٹرانزیکشنز پر ایس ایم ایس الرٹس کی سہولیات شامل ہیں۔فی الوقت 234شہروں میں بینک الحبیب کی 642 برانچز اور ذیلی برانچز کا نیٹ ورک موجود ہے۔