بھارت سے قانونی جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں، ظہیر عباس
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بھارت سے قانونی جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں ۔لڑائی جھگڑے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہی ہوگا ۔وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا بھارت کے معاملے پر آئی سی سی کو صحیح طرح سے کنوینس کرنا ہوگا،پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔90 دن میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہو جائیگا مگر معیار پر سوالیہ نشان رہے گا ۔سابق کپتان نے کہاکہ وہ دن بھی آئیگا جب پاکستان ایک بار پھر ٹیسٹ میں نمبر ون ہوگا ۔ ظہیر عباس نے کہا ٹیسٹ فارمیٹ کیلیے بھی سرفراز احمد پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔سری لنکا کا پاکستان آنے سے عالمی کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں ،یقین ہے کہ اب غیر ملکی ٹیمیں مکمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔