این- ای- ڈی سندھ اسپورٹس گالا بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نے این- ای- ڈی یونیورسٹی سندھ اسپورٹس گالا میںمکمل برتری حاصل کرلی۔ ایونٹ میں سندھ بھر سے 23یونیورسٹیوںنے حصہ لیا ۔تین روزہ سندھ اسپورٹس گالا میں 7 ایونٹ کھیلے گئے کرکٹ, والی بال, تھروبال, باسکٹ بال, ٖفٹسال, اسکوائش اور ٹیبل ٹینس۔ بحریہ یونیورسٹی کراچی نے 5 ایونٹ میں حصہ لیا جس میں کرکٹ, والی بال, باسکٹ بال اور ٖفٹسال بوائز کے ایونٹ تھے اور گرلز کے والی بالاور تھروبال تھے۔بحریہ یونیورسٹی کراچی کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاکردگی کا مظاھہرہ کرتے ہوئے باسکٹ بال بوائز میں گولڈ میڈل, کرکٹ بوائز میں سلور میڈل اور تھروبال اور والی بال گرلز میں برانز میڈل حاصل کیا۔ شاندار کامیابی پر ڈائیریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور علی عباس ایچ -آئی - ایم نے ٹیم اور آفیشل کو مبارک باد دی اور طلبہ وطالبات کو کہا کے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاھئیے تاکہ آپ کی ذہنی اور جسمانی ورزش برقرار رہے۔