انٹر کلب کرکٹ‘ عذیر خان کی سنچری بھی پاک فرمان کو شکست سے نہ بچاسکی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) این بی پی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔گلشن معمار سی سی نے پاک فرمان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر مجاہد جیم خانہ،این کے یونیورسل ، ینگ کواپریٹرز ، ڈھاکہ اسپورٹس، منصورہ اسپورٹس ، منٹگمری اور دواب سی سی کے ہمراہ کوارٹر فائنل میںجگہ بنالی۔ پاک فرمان نے240رنز بنائے۔ عذیر خان نے 105رنز، یاسین نے 42 محمدنواز نے 34 اور ایاز خان نے 18رنز اسکور کئے۔ عبدالباری نے 4جنم اور محمد نے 2,2 وکٹلیں۔گلشن معمار نے ہدف 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عبدالباری نے 80اور کاشف اقبال نے 67رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 110رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ پر ابرار وارثی اور عاصم بیگ نے 57رنز کی ناقابل شکست رفاقت قائم کی۔ ابرار وارثی نے 34اور عاصم بیگ نے 33رنز اسکور کئے۔ عذیر جان نے 2 ایک وکٹ امجد خان کو ملی۔