مشر ف کی ایمرجنسی کے 10 برس مکمل، وکلا آج احتجاج کرینگے
احمدیار(صباح نیوز) سابق چیف آف آرمی سٹاف اور صدر پرویز مشرف کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کو آج3 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو 10سال ہو گئے جس پر وکلاء برادری یوم سیاہ منائے گی جبکہ 3 نومبر 2007 کے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ واضح رہے 3 نومبر سے 15 دسمبر 2007 تک ایمرجنسی نافذ اور ملک میں آئین پاکستان معطل رہا اور پرویز مشرف کے حکم پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے متعدد ججز کو معطل کرکے نظر بند کردیا گیا تھا۔