پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے معیاری ریسٹورنٹس اور اشیاء کی تیاری پر انعامات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ناقص خوراک تیار کرنے اور ملاوٹ مافیا کو سخت سزائیں اور بھاری جرمانہ کرنے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اچھا کام کرنے والوں کو انعامات دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی نورالامین مینگل نے بہترین کام کرنے والے ریسٹورنٹس اور فیکٹریوں میں انعامات تقسیم کیے انعامات 2کیٹگریز میں دیے گئے۔ پہلی کیٹگری میں حفظان صحت کے اصولوں پرمکمل عمل درآمد اوربہترین اشیاء تیار کرنے والوں کو انعام دیا گیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ہیکو آئس کریم فیکٹری لاہور، پیزا ہٹ لاہور، اور چاکلیٹ روم کیفے ایم ایم عالم روڈ شامل ہیں۔ دوسری کیٹگری میں5بڑے اضلاع میں بہترین ریسٹورنٹ کی تھی۔ بہترین ریسٹورنٹ کی کیٹگری میں اول پوزیشن کو 50،دوئم کو 30اور سوئم کو 20ہزار انعام دیا گیا وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ انعامات تقسیم کرنے کا مقصدمثبت مقابلے کے کلچر کو فروغ دینا ہے وزیر اعلی پنجا ب محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جہاں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کر رہی ہے وہاں صاف ستھری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والوں کے کاروبار کو فروغ دینے اور ان کو مکمل تحفظ دینے کے لیے بھی کوشاں ہے اچھا کام کرنے والوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس انعام اور حوصلہ افزائی ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ناقص خوراک بیچنے والوں کے لیے صرف اور صرف سزا اور جرمانے ہیں جبکہ اچھا کام کرنے والے ہمارے لیے محترم ہیںملاوٹ مافیا کیخاتمے سے جہاں عوام کو معیاری خوراک میسر ہو گی وہاں معیاری اشیاء بنانے والوں کے کاروبار میں اضافہ ہو گا پنجاب فوڈ اتھارٹی نہ صرف قوانین کی صورت میں محفوظ خوراک کی تیاری کے لائحہ عمل وضح کر رہی ہے بلکہ ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھا ڑ کر معیاری کام کرنے والوں کی صحیح معنوں میں پشت پناہی کر رہی ہے معیاری اور محفوظ خوراک کی تیاری کے مقابلے صوبہ بھر میں کروائے جا رہے ہیں اور ان مقابلوں کو کوئی اعلانیہ شیڈول نہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرپرائز وزٹ کرتی رہیں گی اور قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بصورت انعام کی جاتی رہے گی۔