فردوسی روڈ پر کالعدم تنظیم کی وال چاکنگ میں ملوث ملزمان کی تلاشی شروع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سول لائن کے علاقے فردوسی روڈ پر کالعدم تنظیم کی وال چاکنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر وال چاکنگ مٹادی پولیس نے دیواروں کے اردگرد لگے سی سی کیمروں سے بھی تفتیش میں مدد لے لی تاکہ ملزمان کی شناخت ہوسکے علاقے میں پولیس نے گشت بڑھا دیا ۔