راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹرک کا سالانہ2018ء یکم مارچ بروز جمعرات سے شروع ہو گاجس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول درجہ ذیل ہیسنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ15-12-2017، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ22-12-2017 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 29-12-2017 ہے امتحان میٹرک سالانہ 2018ئ کے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی مورخہ13-11-2017 سے شروع ہو گیپہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس مبلغ800/-روپے بھی جمع کرائیں گے داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ395/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔ سند /سرٹیفیکیٹ پروسسنگ فیس مبلغ550/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ پارٹII- اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کو بھی جمع کروانی ہو گی نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اُس کے مطابق فیس وصول کی جائیگی ریگولر ادارے(سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں نہم / دہم کی متعلقہ برانچوں میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ بھجوائے گاکسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کیساتھ بورڈآفس سے رابطہ کرے داخلہ فارم Online کرنے کیلئے بورڈکی ویبسائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلیفون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔