سواں کیمپ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ سہالہ کے علاقے سواں کیمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے چکوال پولیس کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا پولیس کوارشد محمود نے بتایا کہ مدعی کا خالہ زاد بھائی مناظر حسین جو چکوال پولیس کا کانسٹیبل ہے اسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔