نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیب کیس میں جمعہ کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرلئے ایک ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے فرنٹیئر کانسٹیبلری ، ایلیٹ فور اور ویمن پولیس کے دستے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے ٹریفک کی روانی کیلئے ماڈل ٹریفک پولیس نے بھی اپنی فورس ڈیوٹی پر لگا دی ہے جمعہ کی صبح چھ بجے سے پولیس ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچے گی تاکہ فول پروف سیکیورٹی کیلئے انتظامات موثر بنائے جا سکیں ۔