غیر قانونی اور عدم ادائیگی بل پر پانی کے 85 کنکشن منقطع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو ر ڈ کے و ا ٹر ریکو ر ی سیل نے کا رروائی کرکے مختلف علا قو ں سے 85غیرقا نو نی اور بل کی عدم ادا ئیگی پر پا نی کے کنکشن کاٹ دئے تر جما ن کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطا بق وا ٹر ریکو ری سیل نے کینٹ کے مختلف علا قو ں چو ہڑ، الہ آبا د ، نصیر آبا د ،صدر، گوالمنڈی ,مصریا ل ،علا قہ اقبا ل کا لو نی ،ما ربل فیکٹری ، ٹینچ بھا ٹہ ، پشا ور رو ڈاور افشا ں کا لو نی کے علا قو ں میں غیر قا نو نی طو ر پر لگا ئے گئے 85پا نی کے کنکشن قا نو نی کاروا ئی کر تے ہو ئے منقطع کر دیئے گئے جبکہ ایک ہفتہ کے دورا ن کینٹ بو رڈ کو 23لا کھ کی ریکو ری حا صل ہوئی۔