عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، شیخ ناصر علی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سینئر نائب صدر ملک شوکت حیات کی جانب سے ڈھوک سیداں روڈ محلہ حاجیاں میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر شیخ محمد ناصر علی و دیگر عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پی پی 10 ملک افتخار احمد ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ منصور افسر، صدر انجمن تاجران گوالمنڈی حاجی سعید، جنرل سیکرٹری حاجی امین، جائنٹ سیکرٹری عدنان احمد، وائس چیئرمین طارق صدیقی، حاجی اکرم ، راجہ ساجد محمود، ملک عثمان حیدر، حاجی صادق، علامہ سعید احمد جلالی، سلیم ساگر، حاجی سلیم، حاجی محبت و دیگر نے شرکت کی۔ ملک شوکت حیات کو سینئر نائب صدر کا نوٹیفکیشن شیخ ناصر نے ملک افتخار کے ہمراہ دیا۔ اس موقع پر ملک افتخار احمد ،شیخ ناصر علی اور ملک شوکت حیات نے قرارداد پیش کی کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان میں اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں غلطی کی قوم سے معافی مانگی جائے۔