راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم، 11ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ اور آتش بازوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقار سے 525گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے اسحاق سے 12لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے حسن شاہ سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے ذیشان سے پستول 30بور معہ چ4روند ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اکرام سے 40سوتر گولے ،تھانہ روات پولیس نے صادق سے 54شرنائیاں ،8انار،تھانہ سول لائن پولیس نے عثمان سے 80پتنگیں،تھانہ ریس کورس پولیس نے اختشام سے 8لیٹر غیر قانونی پٹرول جبکہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے اللہ دتہ ،ارشاداور عمران کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے گیس ری فلنگ آلات برآمدکر کے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر لئے ۔