اوپی سی کی مدد سے50 کروڑروپے مالیت کی 11 جائیدادیں ناجائز قبضہ سے واگزار
لاہور( پ ر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی مدد سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی 50 کروڑروپے مالیت کی 11 جائید اد یں ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری نے کمیشن کے افسران کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آغامحمدیوسف،ڈائریکٹرز اسدنعیم،راجہ زبیر ،عشرت اللہ نیازی اور دیگر سنیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔