اینٹی نارکوٹکس فورس نے عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ایمرجنسی نمبر 1415فعال کردیا
لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس نے عوامی شکایات کے اندراج کے لئے ایمرجنسی نمبر 1415 فعال کردیاہے۔ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اس عوامی نمبر پر منشیات فروشی، اسمگلنگ اور منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ شکایت کنندہ کا نام اورذاتی کوائف صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیمیں عوامی شکایات پر منشیات فروشو ں کے خلاف فوری کارروائی کریں گی۔