لاہور ائر پورٹ پر چینی شہری کرنسی سمگلنگ کرنے پر گرفتار، 23 ہزار امریکی ڈالر برآمد
لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال ائر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے چینی شہری کو کرنسی سمگلنگ پر گرفتار کر لیا۔ تھائی ائر لائن کی پرواز345کے ذریعے لاہور سے بنکاک جانے والے چینی باشندے یو زینگ کے قبضے سے اے ایس ایف اہلکاروںنے 23ہزار امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔ چینی باشندے کو تفتیش کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔