خان پور کے قریب سوئی گیس کی مین پائپ لائن زور دار دھماکہ سے پھٹ جانے سے آگ لگ گئی
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی خان پور کے قریب سوئی گیس کی مین پائپ لائن زور دار دھماکہ کرتے باعث پھٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو روڈ فائربریگیڈ کے عملے نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے لاہور روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا۔ جبکہ قریب بجلی فراہم کرنے والا گریڈ اسٹیشن بھی محفوظ رہا۔