پاک بحریہ کا جہاز خیرسگالی دورہ کیلئے 5 نومبرکو کولمبو پہنچے گا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف سری لنکا کے خیرسگالی کے دورے پر پانچ نومبر کو کولمبو پہنچے گا۔ کولمبو میں پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پی این ایس سیف پانچ سے 8 نومبر تک سری لنکا کے خیرسگالی دورے پر رہے گا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ ایکسرسائز اور دوسری سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ جہاز جدید ہتھیاروں اور مواصلاتی نظام سے لیس ہے اور ہر طرح کے آپریشنوں میں حصہ لے سکتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے دوران دفاعی شعبہ میں گہرا تعاون ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز سری لنکا کے خیرسگالی دورے پر اکثر جاتے رہتے ہیں۔