بحرین سے کاروباری وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کرے گا،جاوید ملک
اسلام آباد /مناما(صباح نیوز)بحرین کیلئے پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہاہے کہ بحرین سے ایک کاروباری وفد ،ایکسپو پاکستان ، میں شرکت کرے گا جو اس ماہ کی 9 تاریخ سے کراچی میں شروع ہوگی۔گزشتہ روز ایکسپو پاکستان 2017 میں شرکت کیلئے بحرین کی کاروباری برادری کو متحرک کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس چار روزہ بڑی نمائش میں پچاس سے زائد ملک شرکت کریں گے۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ نمائش سے دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی مصنوعات اور خدمات کی کوششیں کرنے اور انھیں بڑے پیمانے پر فروغ دینے میں مدد ملے گی۔