نیب نے کراچی ائرپورٹ پر دبئی سے آنیوالے سرکاری زمین کی انکوائری میں مطلوب ملزم اسد کو گرفتار کر لیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرکے دبئی سے آنے والے ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق ملزم اسد 175 ایکڑ سرکاری زمین کی انکوائری میں مطلوب تھا۔ ملزم اسد پر ضلع ملیر کی زمین میں جعلسازی کا بھی الزام ہے۔ ملزم نے خزانے کو 250 ملین کا نقصان پہنچایا۔