شامی فوج کی سکول پر گولہ باری،4بچے جاں بحق
دمشق(آئی این پی )شام میں کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے پر اسدی فوج کی ایک سکول پر گولہ باری کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب شام کے وسطی علاقے حمص کے قریب سرکاری فوج کے ایک اسلحہ گودام پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے پر اسدی فوج کی ایک سکول پر گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار بچے جاں بحق ہو گئے۔