ملک میں ا حتساب کا دہرا معیار بھونڈا مذاق ہے‘ ارشد تقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے ملک میں جاری دہرے احتساب کے عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ملک وقوم کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔ ارشد تقی نے سزا یافتہ سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نوازشریف انکے سمدھی اسحاق ڈار اوردیگر اہل خانہ کا احتساب عدالتوں میں پیشی کے وقت وی وی آئی پی پروٹوکول انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ حکومتی پروٹوکول سے نہیں لگتا کہ سابق چور اور لٹیرے حکمران سلاخوں کے پیچھے جائیں گے جبکہ چھوٹی موٹی چوری کرنے والے مقدمات نہ چلنے سے اپنی سزاﺅں سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں‘ مگروہ تب بھی جیلوںمیں سڑ رہے ہیں‘ سندھ کے نیب کے دہرے معیار کے خلاف قرار داد کی منظوری بڑا واقعہ ہے‘ جو وفاق کے خلاف عدم اعتماد کا مظہر ہے‘ جس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا کیونکہ آگے چل کر اس کے سنگین نتائج سکتے ہیں۔