نواز شریف کی گرفتاری کے بجا ئے پرو ٹو کو ل قابل مذمت ہے، وقار مہدی
کراچی ( اسٹاف رپو ر ٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری وایم پی اے سعید غنی،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری اور سیکریٹری اطلاعات ضلع شرقی وقاص شوکت نے نیب کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے باوجود نواز شریف کی وطن واپسی پران کی گرفتاری کے بجائے ان کو نیب کی جانب سے شاہانہ پروٹوکول دینے کی مذمت کی ہے اور نیب کے اس دوہرے معیار پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب شرجیل میمن پاکستان آرہے تھے تو ان کے پاس ضمانت کے کاغذات بھی موجود تھے لیکن پھر بھی انہیںکو ایئرپورٹ کے اندر جہاز کی سیڑھیوں پرہی نیب کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔ یہ دوہرا معیار کیا چیئرمین نیب نہیں دیکھ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے لئے نیب کا قانون علیحدہ اور مسلم لیگ نواز کے لئے قانون علیحدہ ہے ۔ نیب کے اہلکار سندھ میں جس کو چاہئے اٹھا لیتے ہیںلیکن نواز شریف کو ہاتھ لگاتے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔