ڈپٹی کمشنر ملتان نے ارکان قومی اسمبلی کی 79ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی
ملتان( خبر نگارخصوصی) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے اراکین قومی اسمبلی کی تجویز کردہ 36 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 79ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کے لئے پرائم منسٹر گلوبل ایس ڈی جی ایس پروگرام کے تحت گرانٹ جاری کی گئی ہے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 150کی 31ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ لاگت 15کروڑ 90لاکھ روپے لگایا ہے یہ سکیمیں ایم پی اے رانا محمود الحسن کی تجویز کردہ ہیں۔ممبر قومی اسمبلی ملک غفار ڈوگر کی تجویزکردہ این اے کے حلقہ 148کی اڑھائی کروڑ مالیت 5ترقیاتی سکیمیں وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حلقہ 151کی 3کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کی 12ترقیاتی سکیمیں ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے حلقہ 153کی 14کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی 31ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں تمام سکیمیں لوکل گورنمنٹ کے ذریعے مکمل کی جائیں گی آئندہ چند روز تک ٹینڈر بھی جاری کئے جائیں گے۔ ان سکیموں میں کارپٹنگ ، فرش بندی سیوریج ٹف ٹائل نالیوں وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں۔