الگ صوبہ اور خود مختار ہائیکورٹ کے حق میں ملتان کے وکلاء آج مکمل ہڑتال کرینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔