انسداد پولیو مہم کا دو روزہ فالو اپ آج ختم ہو جائیگا
ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے زیر اہتمام تین روزہ انسداد پولیو کے بعد شروع ہونے والا دو روزہ فالو اپ بھی آج 3 نومبر کو ختم ہو جائے گا واضح رہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے 2 ہزار سے زائد ٹیموں نے 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ہیں اس ضمن میں انسداد پولیو مہم کے 3 روز کے دوران ٹیموں نے 97 فیصد بچوں کو قطرے پلائے اور 3 فیصد گھروں پر موجود نہ ہونے کے باعث قطرے پینے سے محروم رہے جس پر دو روزہ فالو اپ کے دوران ٹیموں نے بقیہ تین فیصد بچوں کو قطرے پلانے ہونگے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں جنرل بس سٹینڈز ریلوے سٹیشن سکول‘ پبلک مقامات پر بچوں کو قطرے پلانے کیلئے آج بھی موجود ہونگے۔