قیام پاکستان سے ہی پاک امریکہ تعلق استوار کرنے کی کوشش کی گئی ‘ پروفیسر عدنان سرور
کراچی(نیوز رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت "امریکہ کی خارجہ پالیسی۔ پاکستان، افغانستان، بھارت اور جنوبی ایشیاءکے تناظر میں" کے موضو ع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پشاور یونیورسٹی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر عدنا ن سرور نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی پاک امریکہ تعلقات بہتر استوار کرنے کی کوشش کی گئی۔قائداعظم محمد علی جناح کی کوشش تھی کہ تمام ممالک خصوصاً پڑوسی اور ترقی یافتہ ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں۔پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی دفاعی رکھی گئی۔بھارت کی خارجہ پالیسی کے مطابق اس کے سوویت یونین سے اچھے تعلقات تھے جسکا شمار سپر پاورز میں ہوتا تھا اس کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ سے تعلقات استوار کرنا پڑے تاکہ بھارت جو اسے جنگی صودتحال میں دھکیلنا چاہتا تھا کے خلاف جنگ میں امریکہ سے جنگی جہاز اور اسلحہ حاصل کرسکے۔پاکستان نے اپنی سرزمین امریکہ کو چین کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی تو چین پاکستان کے مزید قریب آیا اور سی پیک منصوبے کی تشکیل ممکن ہوئی اور اس بات کو امریکہ نے بھی تسلیم کیا۔اس کے علاوہ امریکہ جنوبی ایشیاءمیں بھارت سے تعلقات مزید آگے بڑھارہا ہے، امریکہ نے افغانستان اور پاکستان میں طالبان کو ختم کرنے کے لئے کثیر رقم دی۔امریکا اور
بھارت نے سی پیک منصوبے کی بھرپور مخالفت کی۔