ملک کی ترقی میں وطن دشمن رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ‘ سلیم ضیائ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنماءو سینیٹر سلیم ضیاءنے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے لیکن وطن کے دشمن و مخالفین جو اندرونی اور بیرونی وہ اس کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں لگے ہوئے ہیں نواز شریف کا ملک کی ترقی و خوشحالی کے ویژن کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پایہ تکمیل کیلئے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاستدان اپنی بونڈی اور عوام دشمنی پر مبنی منفی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں یہ لوگ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے دوست نما دشمن ہیں جبکہ حقیقی عوام دوست جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے یہ وطن کی خالق جماعت ہے اور ہم دھرنو الزامات برائے الزامات اور جھوٹے دعوﺅں کی جگہ حقیقی اور عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ سی پیک منصوبہ گوادر کی عظیم بندرگارہ کی تعمیر اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہے اور ان عوامی قومی خدمات سے 20 کروڑ عوام آگاہ ہیں اور الیکشن 2018ءمیں عوام کے اعتماد کے ووٹو سے مسلم لیگ (ن) نمایا کامیابی حاصل کرکے ملک و عوام کی خدمت کا نواز شریف ویژن کو مزید توانائی کے ساتھ آگے جاری رکھے گی ۔