پاکستان کا آسیان کیساتھ رابطہ مزید مضبوط ، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسیان کے درمیان جوائنٹ سیکٹورل کمیٹی کا چھٹا اجلاس جمعرات کوجکارتہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مشترکہ طور پر دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد اور آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیروبالن وی پی نے کی۔ طرفین نے تجارت، صنعت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، سیاحت اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے کہا کہ وہ آسیان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ آسیان کا سربراہ اجلاس ماہ رواں کی دس اور گیارہ تاریخ کو فلپائن میں ہوگا۔ دونوں اطراف نے مختلف شعبون میں تعاون اور بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔