منی لانڈرنگ: بانی ایم کیو ایم کیخلاف عبوری چالان منظور‘ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 میں بانی ایم کیو ایم الطاف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری چالان منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کے کے ایف فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا‘ متحدہ کے ایم این ایز‘ سینیٹرز اور ڈپٹی میئر کے ذریعے رقم منتقل ہوتی رہی‘ نیب رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی معلومات مانگی گئی ہیں وزارت خارجہ کے ذریعے ممالک سے معلومات مانگی جا رہی ہیں برطانیہ اور یو اے ای حکام سے منی لانڈرنگ‘ ٹرانزیکشن ریکارڈ مانگا ہے۔