پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان آخری ون ڈے 5 نومبر کو کھیلا جائے گا
شارجہ (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں بلیک کیپس نے 8 رنز اور دوسرے میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔