سرکاری ملازمین کا ایڈہاک ریلیف 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) فنانس ڈویژن نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک ریلیف 10 سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کو بجٹ میں ایڈہاک ریلیف میں 15 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن 10 فیصد اضافہ فوری کر دیا گیا تھا باقی پانچ فیصد اضافہ نہیں کیا تھا جو اب کیا گیا ہے یہ اضافہ یکم اکتوبر2017 سے نافذالعمل ہو گا اس کا اطلاق سکیل 1 سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین پر ہو گا۔