گوجرانوالہ: دوسرے روز بھی چوہوں نے 4 طلبہ کو کاٹ لیا‘ ہسپتال منتقل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی سکول کے چار کمسن سٹوڈنٹس کو چوہوں نے کاٹ لیا، متاثرہ بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ دھلے کے علاقہ میں واقع نجی سکول میں زیر تعلیم آٹھ سالہ عباس، دس سالہ طاہرہ ، بارہ سالہ ربیعہ اور زینب کو کلاس روم میں چوہوں نے کاٹ لیا ، بچوں کی چیخ و پکار کی آوازیں سن کر ٹیچرز اور سکول کا دیگر عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے چوہوں کا شکار ہونیوالے چاروں طالبعلموں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ، جہاں پر انہیں طبی امداد کی فراہم کی گئی ، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چوہوں نے کلر آبادی کی رہائشی چار کمسن بہنوں کو کاٹ لیا تھا، دو روز کے دوران اب تک آٹھ بچے چوہوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گٹروں سے نکل پر گھروں میں گھسنے والے چوہوں کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر مہم چلائیں۔