پھلروان چوک: بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا
پھلروان چوک (نا مہ نگار) موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی 12سے 16گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہر یوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثا بت ہوئے۔ گذشتہ دو روز سے لیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ جسکے باعث کاروباری سمیت ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مزید مشکلات میں مبتلا ہوگئے۔ غیر اعلانیہ کو لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کے کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں وہاں ڈکیتی کی وارداتیں ہونے کا بھی اندیشہ بڑھ گیا ہے ۔شہر یوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطا لبہ کیا ہے۔