نواز شریف کی نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پانامہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، عمران خان، حسن نواز، حسین نواز، اسحاق ڈار اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔اے کے ڈوگر کی درخواست جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ممبر قومی اسمبلی کے ووٹوں سے منتحب ہوتا ہے ۔ممبران قومی اسمبلی ہی بددیانتی کی بنا پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتے ہیں۔2013 میں منتخب ہونے والے وزیراعظم کو کسی عدالت نے بد دیانت نہیں کہا تھا۔نواز شریف کو آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔